نئی دہلی: این سی آر اور اس سے متصل ریاستوں میں آلودگی پھیلانے والوں کو انتباہ دیا گیا ہے۔ اب اگر آلودگی پھیلائی تو 5 کروڑ روپئے تک کا جرمانہ دینا پڑ سکتا ہے۔ اتنا ہی نہیں 5 سال کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔ بڑھتی ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر مرکزی حکومت نے یہ بڑا قدم اٹھایا ہے۔ اس کے لئے مرکزی حکومت نے ایک کمیشن تشکیل د یا ہے۔ اس میں اسرو کے نمائندے بھی ہوں گے۔ یہ کمیشن ای پی سی اے کی جگہ لے گا۔ کمیشن کا صدر دفتر دہلی میں ہو گا اور اس کے حکم کو صرف این جی ٹی میں ہی چیلنج دیا جا سکے گا۔
