دھویں اور آلودہ بخارات سے ہڈیوں کی کمزوری، سائنسی جائزہ
حیدرآباد 26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسپین کے جرنل جاما نیٹ ورک اوپن نے اپنی حالیہ اشاعت میں انکشاف کیا ہے کہ فضائی آلودگی سے نہ صرف تنفس کی بیماریاں ہوتی ہیں بلکہ ہڈیاں بھی کمزور ہوجاتی ہیں۔ ہوا میں آلودگی کی سطح میں ہولناک اضافہ شش (پھیپھڑوں) کے کینسر، قلب پر حملہ، سانس لینے میں دشواری، تنفس کے امراض کے خطرات میں اضافہ ہوتا ہے۔ آلودہ ہوا بالخصوص پرٹیکولیٹ مادہ (پی اے) 2.5 مائیکرو میٹرس سے کم ہوا کے بارے میں ایک مطالعاتی جائزہ سے پتہ چلا ہے کہ یہ ہڈیوں کے گودا کی سطح میں کمی کا باعث بھی بنتی ہے جس سے ہڈیاں کمزور ہوتی ہیں۔ آستور پروسیس کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ یہ ایک ایسی حالت ہوتی ہے جو ہڈیوں کی مضبوطی اور معیار کو کم کرتی ہے۔ محققین نے حیدرآباد کے باہر ایسے 28 مقامات کا پتہ چلایا ہے جہاں پرٹیکولیٹ مادہ کی سطح 2.5 سے کم ہے۔ ان محققین نے آلودگی اور ہڈیوں کی صحت کے موضوع پر 3,700 افراد کا تجزیہ کیا جو قریبی مواضعات میں اوسطاً 35.7 سال کی عمر کے ہیں۔ دھویں اور دھواں آلود بخارات سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی ہڈیوں کے لئے خطرناک ہے۔ محققین نے کہا ہے کہ ہوا میں پیدا ہونے والی آلودگی اور ہڈی کے گودے کا ربط و تعلق ہنوز ابتدائی سطح میں ہے لیکن اس جائزہ نے فضائی آلودگی کے مضر اثرات کو مزید مؤثر اور واضح طور پر پیش کیا ہے۔