واشنگٹن ، 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آل افغان امن کانفرنس کے انعقاد پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ یہ کانفرنس 7 اور 8 جولائی کو قطر میں ہو گی۔ طالبان کی شرائط کے مطابق اس میں کوئی بھی افغان شخصیت سرکاری نمائندگی نہیں کرے گی۔ افغانستان کیلئے جرمنی کے خصوصی نمائندہ مارکوس پوٹسل کے مطابق اس کانفرنس میں شرکت کرنے والے تمام افغان ذاتی حیثیت میں شریک ہوں گے۔ کانفرنس کا انعقاد قطر اور جرمنی کی کوششوں سے کیا جارہا ہے۔
طالبان کے حملے میں 6 افراد ہلاک
کابل ، 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فغان دارالحکومت کابل میں گزشتہ روز پیش آئے حملے کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک جبکہ ایک سو سے زائد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں پچاس سے زائد اسکول کے بچے ہیں۔ اس حملے کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کی تھی۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اس حملے کو خوفناک قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا طالبان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ عام شہریوں کو نشانہ بنانا بند کریں۔