حکومت فی الفور مبصرین کے ذریعہ کسانوں کے نقصان کی پیمائش کرے، پریس کانفرنس
کلواکرتی۔3 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی پی سی بھون میں آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی سی یوجنا سنگھم ضلع صدر ششی کمار گوڑ نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے دھان خریدی مراکز کا قیام عمل میں لاکر اصول و ضوابط متعین کیا جاکر کسانوں سے دھان خریدی کا اعلان کیا گیا تھا لیکن کچھ درمیانی افراد ان اصول و ضوابط کے خلاف کام کرتے ہوئے کسانوں کو سخت نقصان پہنچا رہے ہیں۔ جس کے لیے ضلع کلکٹر سے نمائندگی کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ ان افراد پر تحقیقات کرتے ہوئے ان کے خلاف کریمنل مقدمات درج کئے جائیں اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حالیہ کچھ دنوں سے تیز ہوائیں اور وقفہ وقفہ سے بارش کے سبب کسان بہت زیادہ نقصانات اٹھارہے ہیں جس میں سب سے زیادہ دھان اور آم کی فصل کو نقصان ہوا ہے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ جلد سے جلد مبصرین کا تقرر کرتے ہوئے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے اور جلد سے جلد انہیں نقصانات کی پابجائی کی جائے اور ساتھ ہی ساتھ محکمہ زراعت کے وزیر سے مطالبہ کیا کہ وہ منسٹرس کا معائنہ کرتے ہوئے بغیر کسی شرط کے دھان کی خریدی عمل میں لایا جائے چونکہ مختلف بہانے کرکے بعض عہدیدار کسانوں کا نقصان کررہے ہیں اور ان کی کاشت کا انہیں پوری طرح صلہ نہیں مل رہا ہے اس موقع پر شیومدیراج، دیواکر گوڑ و دیگر موجود تھے۔