کڑپہ۔ /2 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹرآندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج آنجہانی چیف منسٹر ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ مسٹر جگن موہن ریڈی آج صبح اپنے افراد خاندان کے ہمراہ پولی ویندلہ کے اڈوپل پایا میں واقع وائی ایس آر گھاٹ پہنچ کرپھول پیش کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ وائی ایس بھارتی، والدہ وائی ایس وجیماں اور بہن شرمیلا کے علاوہ خاندان کے دیگر افراد موجود تھے۔ افراد خاندان کے علاوہ نائب وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش ایس بی امجد باشاہ، ضلع انچارج وزیر اے سریش، ریاستی وزراء سی سرینواس، وینو گوپال کرشنا، رکن پارلیمان کڑپہ وائی ایس اویناش ریڈی، ایم ایل سی پی سنیتا ، گنگولا پربھاکر ریڈی، ضلع پریشد چیرمین اے امرناتھ ریڈی ، میئر کڑپہ سریش بابو ، اراکین اسمبلی رگھورامی ریڈی ، کے سرینواسلو، آر شیوا پرساد ریڈی، چیوی ریڈی، بھاسکر ریڈی، ڈاکٹر سدھا، پارتھا سارتھی ، اے پی ایس آر ٹی سی چیرمین ملیکارجن ریڈی اور دیگر قائدین موجود تھے۔ان کے علاوہ ضلع کلکٹر کڑپہ وجیا راما راجیو، ضلع ایس پی کڑپہ امبوراجن اور ضلع کے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔