آندرے روبلوف ہمبرگ اوپن چمپئن

   

ہمبرگ۔روس کے نامور ٹینس اسٹار آندرے روبلوف نے ہمبرگ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ جیت لیا۔ انہوں نے مینز سنگلز فائنل میچ میں یونانی ٹینس اسٹار اسٹیفانوس کو شکست دیکر رواں سال کا تیسرا اے ٹی پی خطاب اپنے نام کیا۔ہمبرگ کے مقام پر کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میں 22 سالہ روسی کھلاڑی آندرے روبلوف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یونانی حریف کھلاری ٹسیپاس اسٹیفانوس کوتین سٹوں پر مشتمل مسابقتی مقابلے میں شکست دی۔آندرے روبلوف کی کامیابی کا اسکور 6-4، 3-6 اور7-5 تھا۔ رواں سال یہ آندرے روبلوف کا تیسرا اے ٹی پی خطاب ہے جو انہوں نے حاصل کیا۔ ٹورنمنٹ میں کامیابی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے روبلوف نے کہا کہ وہ اپنی اس فتح پر بہت خوش ہیں اور مستقبل میں مزید فتوحات کے لئے پر امید ہیں۔ علاوہ ازیں جان پیرز اور مائیکل وینس پر مشتمل آسٹریلیائی کھلاڑیوں پر مشتمل جوڑی نے ہمبرگ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کا ڈبلز خطاب جیت لیا۔ انہوں نے مینز ڈبلز فائنل میچ میں میٹ پاویک اور آئیوان ڈوڈگ پر مشتمل کروشیائی جوڑی کو شکست دیکر خطاب اپنے نام کیا۔مینز ڈبلز فائنل میں جان پیرز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار مائیکل وینس پر مشتمل آسٹریلیائی جوڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جوڑی میٹ پاویک اور آئیوان ڈوڈگ پر مشتمل جوڑی کو بالکل بے بس کر دیا اور راست سٹوں میں6-3 اور6-4 سے شکست دیکر ٹورنمنٹ جیت لیا۔یادرہے کہ رواں سیزن کورونا کی وجہ سے کئی ایک ٹورنمنٹس ملتوی یا منسوخ ہوئے ہیں جبکہ گرانڈ سلام کی ترتیب بھی بدل چکی ہے جیسا کہ سیزن کا آخری گرانڈ سلام یوایس اوپن دوسرے گرانڈ سلام کو طور پر منعقد کیا جاچکا ہے اور اب فرنچ اوپن کی باری ہے ۔