حیدرآباد 29 جنوری (سیاست نیوز) حکومت آندھراپردیش نے ریاستی سرکاری ملازمین کو خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ ملازمین کو گرانی الاؤنس کی اجرائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا اور ماہ جنوری 2018 ء سے سرکاری ملازمین وغیرہ کے لئے ان کی بنیادی یافت میں 1.572 فیصد گرانی الاؤنس جاری کرنے کے حکومت نے اقدامات کئے اور بقایا جات مکمل طور پر جاریہ سال ماہ اپریل کی تنخواہ کے ساتھ ملاکر ملازمین کے جی پی ایف کھاتہ میں حکومت ہی جمع کروائے گی۔