آندھراپردیش‘ لاک ڈاؤن میں 10 دن کی توسیع

   

حیدرآباد : آندھراپردیش میں جاری کورونا لاک ڈاؤن میں مزید 10 دن کی توسیع کی گئی ہے۔ چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی صدارت میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔ لاک ڈاؤن کی مدت آج صبح ختم ہوگئی۔ حکومت کے فیصلے کے مطابق 10 جون تک لاک ڈاؤن کرفیو نافذ رہے گا اور صبح 6 تا 12 بجے دن نرمی دی جائے گی تاکہ عوام ضروری اشیاء کی خرید و فروخت کرسکیں۔ واضح رہے کہ ریاست میں کورونا کے کیسیس میں اضافہ کے بعد حکومت نے کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 10 جون کے بعد حکومت رعایتوں میں مزید توسیع پر غور کرسکتی ہے۔ تلنگانہ کے مقابلہ آندھراپردیش میں کورونا کے کیسیس زیادہ ہیں۔