حیدرآباد : آندھراپردیش میں ایس ایس سی اور انٹرمیڈیٹ امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔ حکومت کی جانب سے آج ہائیکورٹ کو یہ اطلاع دی گئی۔ امتحانات کے التواء کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے بتایا کہ حکومت نے دونوں امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے بتایا کہ امتحانی شیڈول طلبہ کی سہولت کے لئے امتحانات کے 15 دن قبل جاری کیا جائے گا۔ ہائیکورٹ نے حکومت کے جواب پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت 30 جون کو مقرر کی ہے۔