حیدرآباد : تلگودیشم کے قومی صدر اور آندھراپردیش میں اپوزیشن لیڈر این چندرابابو نائیڈو نے الزام عائد کیاکہ ریاست میں دستور کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔ ایک ایسے وقت جب سارے ملک میں یوم جمہوریہ تقریب منائی جارہی ہے اور دستور پر عمل آوری کا عہد کیا جارہا ہے، بی آر امبیڈکر کے تیار کردہ دستور کے ذریعہ ہر شہری کو آزادی اور حقوق حاصل ہیں لیکن آندھراپردیش میں شہریوں کے حقوق کو سلب کرتے ہوئے دستور کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ پنچایت انتخابات مؤخر کرنے ریاستی حکومت کی درخواست کو سپریم کورٹ میں مسترد کردینے کا خیرمقدم کرتے ہوئے چندرابابو نائیڈو نے کہاکہ حکمراں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کئی موقعوں پر دستور کی خلاف ورزیوں کی مرتکب ہوئی ہے۔ ریاست میں کسی بھی ادارے کو پرامن طریقہ سے کام کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔