آندھرا میں کرسمس منانے والے ہجوم کو ٹرک نے روند ڈالا، 4 ہلاک

   

Ferty9 Clinic

ایراکنٹلہ (کرنول): آندھراپردیش کے ضلع کرنول کے مقام ایراکنٹلہ میں کرسمس تقاریب منانے والے ایک ہجوم پر تیز رفتار ٹرک چڑھ گئی جس کے نتیجہ میں 3 افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے اور ایک زخمی دواخانوں میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ 12 افراد زخمی بتائے گئے۔ یہ واقعہ صبح 5 بجے پیش آیا۔ حیدرآباد سے میدھور کورو جانے والی لاری نے کرسمس تقاریب منانے والے ہجوم کور وند ڈالا۔ چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے زخمیوں کے بہتر علاج کے لئے حکام کو ہدایت دی ہے۔ کرنول ضلع کے کلکٹر ویریا پانڈین نے کہاکہ یہ حادثہ نندیال الاگڈہ قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ اُنھوں نے جوائنٹ کلکٹر سید خواجہ محی الدین کو زخمیوں کے علاج اور راحت کے کاموں کی انجام دہی کے لئے تعینات کیا ہے۔