امراوتی ۔ حکومت آندھرا پردیش نے انٹرمیڈیٹ سال دوم کے نتائج کا آج اعلان کردیا ۔ وزیر تعلیم اے سریش نے سیکریٹریٹ میں نتائج کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ویب سائیٹ پر جملہ 5,19,510 طلبا کے نتائج دستیاب ہیں۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ طلبا http://results.ap.nic.in
کے علاوہ
http://results.bie.ap.gov.in پر نتائج کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔طلبا کو اپنی
تاریخ پیدائش اور ہال ٹکٹ نمبر کے ذریعہ اس کے مشاہدہ کی سہولت ہوگی ۔ اے سریش نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکام کے مطابق جگن موہن ریڈی حکومت نے انٹر سال دوم کے طلبا کو کامیاب کرنے اور امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور آج نتائج جاری کردئے گئے ۔