حیدرآباد ۔ 29 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش میں اس سال مارچ سے نئے پنشن اور راشن کارڈس کی تقسیم عمل میں لائی جائے گی ۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق اور شہری ترقی بوتسا ستیہ نارائن نے کہا کہ 54 لاکھ افراد کو یکم مارچ سے ان کے گھر پر ان کا پنشن مل جائے گا ۔ ریاستی حکومت کے گھر گھر خدمات کی اسکیم کے تحت یہ پنشن فراہم کیا جارہا ہے ۔ ریاست میں بلدی انتخابات بھی منعقد ہوں گے ۔ ہائی کورٹ نے بلدی انتخابات کے لیے 59 فیصد تحفظات پر عمل آوری کی ہدایت دی ہے ۔۔