آندھرا پردیش میں کورونا کے نئے 9,747 نئے کیس ‘ 67 اموات

,

   

امراوتی ۔ آندھرا پردیش میں ایک دن میں کورونا وائرس کے نئے 9,747 نئے پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اضلاع مشرقی گوداوری ‘ اننت پور اور کرنول میں متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کا سلسلہ جاری ہے ۔ ریاست میں جملہ کورونا متاثرین کی تعداد 1,76,333 تک جا پہونچی ہے ۔ ریاست میں ایک دن میں کورونا سے جملہ 67 اموات ہوئی ہیں جبکہ 6,953 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں اس وائرس سے متاثر ہونے کی پازیٹیو شرح 8.11 فیصد ہوگئی ہے ۔ ریاست میں اب تک جملہ 21,75,070 معائنے کئے گئے ہیں۔ اب تک جملہ 95,625 افراد اس وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ جملہ 1,604 افراد فوت ہوئے ہیں اور مزید 79,104 افراد ہنوز زیر علاج ہیں۔ ریاست میں کورونا سے صحتیابی کی شرح بھی بہتر ہوئی ہے اور یہ 54.23 فیصد ہوگئی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مشرقی گوداوری ضلع سے 1,371 اور اننت پور سے 1,325 کیس رپورٹ ہوئے ۔