11 وزراء کی برقراری اور 14 نئے چہرے ، امجد باشا اقلیتوں سے واحد نمائندگی۔کابینہ سے علحدہ سابق وزراء کو تنظیمی ذمہ داریوں کا وعدہ
حیدرآباد۔11 ۔ اپریل (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کابینہ کی تشکیل جدید کرتے ہوئے 25 وزراء پر مشتمل نئی ٹیم تشکیل دی ہے۔ امراوتی میں منعقدہ تقریب میں گورنر بسوا بھوشن ہری چندن نے وزراء کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا ۔ تقریب میں وائی ایس آر کانگریس قائدین ، کارکنوں اور اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ 25 مئی 11 وزراء کو دوبارہ کابینہ میں جگہ دی گئی ہے جو جون 2019 ء سے کابینہ میں برقرار ہے جبکہ باقی نئے چہروں کو شامل کیا گیا۔ امبٹی رام بابو نے وزراء میں سب سے پہلے حلف لیا۔ اے سریش ، اوشا سری چرنن اور پدی ریڈی رام چندرا ریڈی نے انگریزی میں حلف لیا جبکہ دیگر وزراء نے تلگو زبان میں حلف لیا۔ جن 14 نئے وزراء کو کابینہ میں جگہ دی گئی ان میں دھرمنا پرساد راؤ ، پی راجنا دورا ، جی امرناتھ ، بی متیالا نائیڈو ، ڈی راجہ ، کے ناگیشور راؤ ، کے ستیہ نارائنا ، جوگی رمیش ، اے رام بابو ، ایم ناگرجنا، وی رجنی ، کے گوردھن ریڈی ، روجا ، کے سلوامنی اور اوشا سری چرن شامل ہیں۔ 2019 ء سے کابینہ میں موجود جن وزراء کو دوبارہ موقع دیا گیا ، ان میں بوتسا ستیہ نارائنا ، پدی ریڈی رام چندرا ریڈی ، نارائن سوامی ، بی راجندر ناتھ ، جی جیہ رام ، ایس اپلا راجو ، پی وشوا روپ ، سی ایچ وینو گوپال کرشنا ، ٹی ونیتا ، امجد باشا اور اے سریش شامل ہیں۔ تقریب حلف برداری میں نئے وزراء کے نام جب پکارے گئے تو حامیوں کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا۔ جگن موہن ریڈی نے جون 2019 ء میں پہلی مرتبہ کابینہ کی تشکیل کے بعد حکومت کی نصف میعاد کی تکمیل پر تشکیل جدید کا وعدہ کیا تھا، تمام وزراء نے 7 اپریل کو اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تاکہ چیف منسٹر نئی کابینہ تشکیل دے سکے۔ جگن نے کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ ایسے قائدین جنہیں کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا، انہیں تجربہ کی بنیاد پر پارٹی میں اہم ذمہ داری دی جائے گی۔ نئی کابینہ میں ایس سی ، ایس ٹی اور بی سی طبقات کو مناسب نمائندگی دی گئی ہے۔ 25 وزراء میں 16 کا تعلق کمزور طبقات سے ہے۔ ایس سی طبقہ کے 5 ، ایس ٹی (1) اور بی سی طبقات کے 11 وزراء کو کابینہ میں شامل کیا گیا۔ سابق کابینہ میں کمزور طبقات کے وزراء کی تعداد 13 تھی جو اس مرتبہ بڑھ کر 16 ہوچکی ہے۔ مسلم اقلیت سے واحد نمائندگی امجد باشا کی ہے۔ اقلیتوں کو امید تھی کہ اس مرتبہ دو وزراء کو شامل کیا جائے گا ۔ او سی طبقہ کے وزراء کی تعداد 11 سے گھٹ کر 8 ہوچکی ہے۔ خاتون وزراء کی تعداد 4 ہے جبکہ گزشتہ کابینہ میں 3 خاتون وزراء تھیں۔ واضح رہے کہ آندھراپردیش اسمبلی میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو 151 نشستوں کے ساتھ واضح اکثریت حاصل ہے۔ چیف منسٹر نے کابینہ سے علحدہ کئے گئے سابق وزراء کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے انہیں تنظیمی سطح پر اہم ذمہ داری کا وعدہ