حیدرآباد۔ 15 اپریل (سیاست نیوز) آندھراپردیش میں سری سیلم کے رکن اسمبلی شلپا چکراپانی ریڈی کے فرزند شلپا کارتک نے حیدرآباد میں کورونا وائرس سے نمٹنے میں مصروف پولیس عہدیداروں اور ملازمین میں سینیٹائزر اور غذاء کے پیاکٹس تقسیم کئے۔ شلپا کارتک نے بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن پہنچ کر عہدیداروں اور ملازمین میں سینیٹائزرس حوالے کئے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کورونا سے نمٹنے کے لیے غیر معمولی قدم اٹھا رہے ہیں۔ وقفہ وقفہ سے عوام اور عہدیداروں کو چوکس کرتے ہوئے وائرس پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور چیف منسٹر کے سی آر کی اپیل کے مطابق ہر شخص کو لاک ڈائون میں حصہ لینے اور شرائط پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی۔
