آنے والا کل بی ایس پی کا:مایاوتی

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے اتوار کو اترپردیش اسمبلی کے پانچویں مرحلے کے تحت جاری ووٹنگ میں رائے دہندگان سے بڑھ چڑھ کر پولنگ بوتھوں پر پہنچنے کی اپیل کرتے ہوئے دعوی کیا کہ آنے والا کل ان کی پارٹی کا ہے ۔مایاوتی نے سلسلہ وار اپنے ٹوئٹ میں موجودہ اسمبلی انتخابات میں بی ایس پی کی بڑی جیت کا دعوی کیا اور کہا کہ پہلے چار مراحل کی ووٹنگ کے بعد اپوزیشن پارٹیوں کے ہوش آرے ہوئے ہیں اور اب وہ افواہوں کے ذریعہ ووٹروں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرنے میں لگ گئے ہیں لیکن سروسماج کے لوگوں کو بی ایس پی کو اقتدار میں لانے کا پرتگیہ اور ضد کے ساتھ ووٹنگ کرتے رہنا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا‘ یوپی کے 12اضلاع کی 61اسمبلی سیٹوں پر آج پانچویں مرحلے میں بھی ‘ہر پولنگ بوتھ کو جتانا ہے بی ایس پی کو اقتدار میں لانا ہے ’ کہ پرتگیہ و ضد کے ساتھ ووٹنگ کرتے رہنا ضروری ہے تاکہ انتقام،جانبدراری اور تاناشاہی وغیرہ سے نجات یہاں سروجن ہتائے و سروجن سکھائے ’کی حکومت بن سکے ۔بی ایس پی سپریمو نے کہا‘گذشتہ چار مراحل کی ووٹنگ کے بعد مخالف پارٹیوں کی نیند و حواس بھی اڑے ہوئے ہیں اور اب وہ قسم قسم کی افواہوں کے ذریعہ ووٹروں کو گمراہ کرنے میں لگ گئے ہیں جن کے بہکاوے میں آئے بغیر اپنی حکومت بنانے کی دھن میں لگے رہنا ہے ۔ حقیقت میں آنے والا کل اپنی پارٹی کا ہے ۔