آن لائن امتحانات کی مخالفت پر علیگڑھ کے پروفیسر ہدف تنقید

   

علیگڑھ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر آفتاب عالم کو وارننگ جاری کی گئی ہے کیوں کہ اُنھوں نے یونیورسٹی میں آن لائن امتحانات کے انعقاد پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اُنھوں نے جواز پیش کیاکہ کنکٹویٹی کے مسائل کے سبب کئی اسٹوڈنٹس مساوی موقع سے محروم ہوسکتے ہیں۔ پولٹیکل سائنس ڈپارٹمنٹ کے پروفیسر آفتاب کو موسومہ مکتوب میں اے ایم یو رجسٹرار عبدالحامد نے کہاکہ اُنھوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے جو ای میل بھیجا ہے اُس سے طلبہ مشتعل ہوسکتے ہیں اور کورونا وائرس وباء کے موقع پر سال آخر کے امتحانات کا بائیکاٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔