آن لائن امتحان کیخلاف مودی کو خط

,

   

نئی دہلی 17جون (سیاست ڈاٹ کام) دہلی یونیورسٹی کے 17ہزار سے زائد اساتذہ، طلباء اور انکے والدین نے وزیراعظم کو خط لکھ کر لاک ڈاؤن میں آن لائن اوپن بک امتحان منعقد کرائے جانے کی مخالفت کی ہے ۔دہلی یونیورسٹی ٹیچرس اسوسی ایشن (ڈوٹا)کے ذریعہ آج یہاں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ،مودی کو لکھے مکتوب میں 15701 لوگوں نے دستخط کئے ہیں جن میں اساتذہ ،طلباء اور انکے ذمہ داران بھی ہیں۔ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صدر راجیو رے اور سنچیو راجندر سنگھ کے ذریعہ جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ گذشتہ دنوں ایک سروے میں 85فیصد طلباء نے آن لائن امتحان کی مخالفت کی تھی۔