٭ ہماچل کے کانگڑا ضلع واقع جوالامکھی تحصیل کے کلدیپ کمار کو اپنے بچوں کی آن لائن پڑھائی کے لیے اسمارٹ فون خریدنا اتنا ضروری تھا کہ کمائی کا ذریعہ اپنی گائے بے حد کم قیمت پر فروخت کر دی۔ اس نے اپنی گائے فروخت کر دی جو کہ آمدنی کا واحد ذریعہ تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ شیڈولڈ کاسٹ سے تعلق رکھنے والے کلدیپ کمار کو اپنے بچوں کی آن لائن تعلیم کے لیے اسمارٹ فون خریدنا اتنا ضروری تھا کہ فیملی کی آمدنی کا واحد ذریعہ رہی گائے محض 6000 روپے میں فروخت کرنی پڑی۔ اس کی بیٹی انو اور بیٹا وَنش ایک سرکاری اسکول میں بالترتیب چوتھے اور دوسرے کلاس میں پڑھتے ہیں۔
