آن لائن تعلیم کیلئے اُردو میڈیم اساتذہ تیار رہیں

   

ایکشن پلان کے تحت تدریس پر زور، نلگنڈہ میں ڈی ای او پی بھکشاپتی کی ویڈیو کانفرنس
نلگنڈہ : نلگنڈہ ضلع کے اردو زیر تعلیم طلبا کو Online classes شروع کر نے کے لیے اردو مدارس کے اساتذہ پوری ذمہ داری کے ساتھ تیار رہیں یہ بات ضلع مہتمم تعلیمات پی بھیکشا پتی نے اتوار کے دن اردو اسا تذہ سے منعقد ہوئی زوم ویڈ یو کانفرنس کے اجلاس میں کہا کہ یکم ستمبر سے شروع ہو نے والے online classes میں آنے والے انگر یزی، تلگو مضامین کے اسباق اردو میڈیم طلباء بھی دیکھ سکتے ہیں۔یہ اطلاع ان طلباء کو دینے کیلئے کہا۔ بقیہ اسباق کوتمام اردو اساتذہ اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اپنے طور پر ویڈیو lessons بنا کر اردو میڈیم کے طلبا کو مستفید کرنے کی کوشش کریں اور اول، دوم کے طلبا کے لیے اسباق سے جڑےwork sheets تیار کرین اورانہوں نے مزید کہا کہ اردو میڈیم کے طلبا کو تعلیمی نقصان سے بچا نیکے لیے نلگنڈہ ضلع کے تمام اردو اساتذہ ایک جٹ ہوکراپنی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوے اپنے اطراف دستیاب ہونے والےmaterial استعمال کرتے ہوے اپنے اسمارٹ موباییل کے ذریعہ سے،یوٹیوب چیانل ، T-SAT yadadri چیانل، ویڈ یو چیانلوں سے استفادہ کرتے ہویطلبا کو مستفید کرائیں۔ اردو میڈیم طلبا کے لیے اردو میں ورک شیٹس کو تیارکیا گیا ہے اْن ورک شیٹوں کو طلبا تک wats app کے ذریعے بیھج کر طلبا کو حل کرنے کے لیے کہا جائے۔ اور طلبا کے گھروں میں موجود ٹی وی، موبا یل فون، لیاپ ٹیاپ، کمپیوٹر وغیرہ کے معلومات حاصل کرکے ایک ایکشن پلان کے تحت کلاسس روہعمل لانے کے لیے زور دیا ہے۔ طلبا کے والدین کے پاس موجود موبایل فون کے ذریعے طلبا کی online classes شرکت کی جانچ کرنی چاہیے – یکم /ستمبر سے شروع ہونے والے online classes کامیاب بنا تے ہوئے نلگنڈہ ضلع کو ریاستی سطح پر ایک مثال قایم کرنے کو کہا اس ضمن میں AMOسرینیواس گوڈ صاحب اور اردو میڈیم کے اساتذہ محمّد غوث محی الدین، اے۔ ایم۔زکریا ،حبیب محمّد، محمّد شاہین طیِب، حبیب الرحمن زبیر ،یو سف، ایم ایس بییابانی ، حسام الدّین،سعیدہ خاتون، اے کے جویریہ، شاہدہ بیگم، صبیحہ خاتون شامل ہوے۔ سب نے یکم/ ستمبرسےonline classes شْروع کرنے کیلئے اپنا تعاون دینے کاتیقن دیا۔