اندور: کورونا کے بڑھتے معاملوں کے مد نظر مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی اندور بنچ کے انتظامی جج اور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو ایک مکتوب بھیج کر گزارش کی گئی ہے کہ یہاں براہ راست سماعت کے ساتھ ساتھ آن لائن سماعت کا نظام دوبارہ شروع کیا جائے ۔اندور ہائی کورٹ بار کونسل کے صدر سورج شرما نے کہا کہ اندور ہائی کورٹ کے کچھ عدالتی اہلکاروں، سینئر افسران اور دیگر کے کورونا انفیکشن کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس وجہ سے بار نے جسمانی سماعت کے ساتھ ڈیجیٹل (آن لائن) سماعت کا نظام پھر سے شروع کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء، فریقین اور عدالتی نظام کے تحت خدمات انجام دینے والے لوگوں کی صحت عامہ کی حفاظت کے پیش نظر ہم نے ہائی کورٹ کو درخواست بھیج دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اندور-اجین ڈویژن کے 12 اضلاع اندور ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔دوسری طرف، اندور کی ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے چیف جسٹس ڈی کے پالیوال کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے آج سے یہاں عدالت کے احاطے میں داخل ہونے والے وکلا اور فریقین کے لیے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینا لازمی قرار دے دیا گیا ہے ۔