آن لائن کلاسیس ، طلبہ کیلئے معاون

   

نئی دہلی : مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے کہاکہ کوویڈ۔ 19 وباء کی صورتحال کے پیش نظر آن لائن کلاسیس ہی طلبہ کے لئے معاون ثابت ہورہے ہیں۔ طلبہ کو مقررہ وقت پر اپنا نصاب مکمل کرنے میں سہولت ہوگی۔ وہ ہیماوتی نندن بہوگنا گھروال یونیورسٹی کے طلبہ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ خطاب کررہے تھے۔ یونیورسٹی نے 48 ہزار طلبہ کیلئے آن لائن کلاسیس چلائی ہیں۔