حیدرآباد : آن لائن گیمنگ میں مصروف ایک شخص نے خودکشی کرلی جو آن لائن کھیل کے دوران قرض کا شکار ہوگیا تھا۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 29 سالہ مہیش سے ایک ہوٹل میں ملازم تھا۔ ضلع کرنول کا متوطن بتایا گیا ہے۔ مہیش لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن کھیل کا عادی ہوگیا تھا اور اس نے آن لائن کھیلوں میں پیسے لگانے شروع کردیا اور مسلسل ہارتا گیا اور اس دوران وہ قرض میں مبتلا ہوگیا اور خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔