آٹو ٹرالی سے انڈوں کے ٹرے سڑک پر گر پڑے

,

   

ساری سڑک پر گاڑیاں پھسلنے لگیں، پولیس صفائی میں مصروف
حیدرآباد10مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) انڈے منتقل کرنے والے آٹو کی بعض ٹریز سے انڈوں کے سڑک پر گرپڑنے کے نتیجہ میں سڑک پھسلنے والی بن گئی۔یہ واقعہ منگل کی صبح ساڑھے نو بجے حیدرآباد کے علاقہ ملک پیٹ کی مین روڈ کے کمل ہوٹل کے سامنے کی سڑک پر پیش آیا۔مقامی افراد کے مطابق ایک آٹو میں انڈے چادرگھاٹ علاقہ کو منتقل کئے جارہے تھے کہ اس آٹو سے بعض انڈے کی ٹریز سڑک پر گرپڑی اور انڈے ٹوٹ کر بکھر گئے ۔اس سڑک پر کافی ٹریفک ہونے کے نتیجہ میں گاڑی سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجہ میں ٹریفک کی نقل وحرکت متاثر ہوئی۔جلد ہی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو چوکس کیا۔ملک پیٹ فائر اسٹیشن سے ایک فائر بریگیڈ وہاں پہنچا جس نے سڑک کو پانی سے صاف کرتے ہوئے اس کو ٹریفک کے لئے مکمل طورپر بحال کردیا۔