آٹو ڈرائیورس کے لئے کارپوریشن کا قیام عمل میں لایا جائے

   

ورنگل میں عالمی آٹو ڈرائیورس ڈے کا انعقاد ۔فائونڈر و ریاستی صدر گڑیملہ روی ایڈوکیٹ کا خطاب

ورنگل ۔ورنگل میں یوم عالمی آٹو ڈرائیوس ڈے کا ریاستی صدو ٹی آر ایس قائد ر گڑیملہ روی ایڈوکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اس موقع پر انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ کئی سالوں سے یوم آٹو ڈرائیورس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ریاست تلنگانہ میں تقریبا 6لاکھ افراد آٹو ڈرائیورس کی حیثیت سے زندگی گزار رہے ہیں ۔ان تمام آٹو ڈرائیورس کی جانب سے سالانہ 4450کروڑ کا ڈیزل خریدا جاتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ یونین کی جانب سے کئی سالوں سے حکومت سے یہ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ آٹو ڈرائیورس کی صحت اور ان کو معاشی طور پر ابھرنے کا موقع فراہم کرتے ہوئے 1ہزار کروڑ روپئے کا کارپوریشن کا قیام عمل میں لایا جائے ۔حکومت کو چاہیے کہ وہ آٹو ڈرائیورس کی کسم پرسی کا خیال کرتے ہوئے اس جانب خصوصی توجہ فرماتے ہوئے آٹو بندھو کو روبہ عمل لایا جائے ۔انہوںنے کہاکہ کارپوریشن کے سلسلے میں نائب ریاستی منصوبہ بندی کمیشن بی ونود کمار سے مشاورت کی گئی ہے جس پر انہوں نے مثبت رد عمل ظاہر کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کارپوریشن کا معاملہ حکومت کے زیر غور ہے ۔انہوں نے کہا کہ قیام تلنگانہ میں تقریبا 22سے ذائد آٹو ڈرائیورس نے اپنے قیمتی جانوں کو قربان کیا تھا اور کئی لوگوں پر مقدمات درج کئے گئے تھے ۔انہوںنے آٹو ڈرائیورس کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے خاندان کو خوش رکھیں اور شراب نوشی اور دیگر غیر ضروری چیزوں سے پرہیز کرتے ہوئے اپنے گھر والوں کے بارے میں سونچنے کی کوشش کریں ۔اس موقع پرتقریبا 20 سینئر آٹو ڈرائیورس کو اپنی نمایاں خدمات پر گلپوشی و شالپوشی انجام دیتے ہوئے انہیں سند اور ایک ہزار روپئے نقد انعامات سے نوازا گیا ۔اس موقع پر متحدہ ورنگل کے مختلف آٹوڈرائیورس یونین کے قائدین موجود تھے ۔