آپریشن تھیٹر میں کتے نے نوزائیدہ بچے کو ہلاک کردیا

   

٭ اترپردیش کے فرخ آباد کے آکاش گنگا ہاسپٹل کے آپریشن تھیٹر میں ایک کتا گھس گیا اور نوزائدہ بچے کو ہلاک کردیا۔ بچے کے والد نے بتایا کہ کتے کے آپریشن تھیٹر میں گھسنے کی اطلاع ملتے ہی وہ وہاں پہنچ گئے لیکن جب تک بہت دیر ہوگئی تھی۔ ان کا بچہ نیچے پڑا تھا اور اس کے سینہ اور بائیں آنکھ پر کتے کے کاٹنے کے زخم تھے۔