ہم آپ کو چائے کیساتھ جلیبی اور پکوڑا بھی کھلائیں گے: کسان
نئی دہلی :مودی حکومت نے احتجاجی کسانوں کو بات چیت کے لئے مدعو کیاتھا۔ اِس موقع پر انھیں صرف چائے پلائی گئی۔ اِس کے جواب میں کسانوں کے قائدین نے مرکزی وزارت زراعت نریندر تومر کو دعوت دی کہ آپ ہمارے لنگر تشریف لایئے جہاں ہم آپ کو چائے کے ساتھ جلیبی اور پکوڑا بھی پیش کریں گے۔ آپ نے تو صرف چائے پر ٹال دیا لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے۔کسان قائد کلونت سنگھ نے کہاکہ تومر صاحب نے بات چیت کے وقفہ کے دوران ہمیں چائے پیش کی لیکن ہم نے انھیں جواب میں ہمارے احتجاجی مقام پر آنے کی دعوت دی۔