حیدرآباد: کانگریس کے رکن پارلیمان راہل گاندھی کو اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے حیدرآباد سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کا چیلنج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی وائناڈ سے بھی الیکشن ہاریں گے، اس لئے حیدرآباد میں آکر قسمت آزمائیں۔ دراصل اویسی کا یہ ردعمل راہل گاندھی کے اس بیان کے جواب میں آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ تلنگانہ آکر ٹی آر ایس، بی جے پی اور اسدالدین اویسی کو چیلنج کریں گے ۔دراصل تلنگانہ کے دورے کے دوران جمعہ کو راہل گاندھی نے ورنگل میں منعقدہ ایک پروگرام میں کہا تھا کہ ریاست میں مقابلہ صرف ٹی آر ایس اور کانگریس کے درمیان ہے۔ اس بیان کے ذریعہ انہوں نے اشاروں میں اسد الدین اویسی اور بی جے پی کو چیلنج کیا تھا ، جس کے جواب میں اسد الدین اویس نے جوابی حملہ کرتے ہوئے انہیں حیدرآباد سے الیکشن لڑنے کا چیلنج کیا ۔