نئی دہلی۔4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس کے عہدہ سے اپنے استعفا کے لیے راہول گاندھی کے اعلان کے بعد اُن کی بہن پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’’آپ (راہول گاندھی) نے جو فیصلہ کیا، ایسا کرنے کا صرف چند ہی لوگ حوصلہ رکھتے ہیں۔ آپ کے فیصلہ کی دل کی گہرائیوں سے قدر کرتی ہوں۔‘‘ راہول گاندھی نے اپنے مکتوب استعفیٰ کو پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’’میں پارٹی صدر کی حیثیت سے 2019ء کے انتخابات میں پارٹی کی ناکامی کے لیے ذمہ دار ہوں۔ ‘‘