نئی دہلی : سابق سربراہ کانگریس راہول گاندھی نے کورونا کی دوسری لہر کے دوران آکسیجن کی قلت کے سبب پیش آئی اموات پر حکومت کو پھر ایک پھر نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ہر چیز یاد رکھی جائے گی۔ ہندی میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کیرالا کے حلقہ وایناڈ کے کانگریس ایم پی نے کہاکہ عوام یہ مصیبت اور یہ حالات کبھی نہیں بھولیں گے۔ اُنھوں نے آکسیجن شارٹیج کا ہیش ٹیگ استعمال کیا اور ایک ویڈیو منسلک کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ آکسیجن سلینڈروں کے لئے سرگرداں ہیں اور اپنے متعلقین کو بچانے کے لئے دیوانہ وار آکسیجن سلینڈر کی تلاش کررہے ہیں۔