آگرہ :خاندان کے تمام6 افراد میں کوروناوائرس

   

دیگر نمونوں کی جانچ رپورٹ منفی
لکھنؤ۔ 4مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع آگرہ میں ایک ہی کنبے کے 6افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد راحت کی بات یہ ہے کہ آگرہ کے علاوہ جتنے بھی نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے ۔سبھی کی جانچ رپورٹ منفی میں آئی ہے ۔ریاست کے وزیر صحت جئے پرکاش سنگھ نے چہارشنبہ کو کہا کہ نوئیڈا میں اسکولی طلبہ کے بھی نمونے لئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی لکھنؤ میں دبئی سے آئے شخص کی جانچ رپورٹ میں بھی وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔ ابتدائی طور سے آگرہ میں 6افراد مشتبہ افراد کے نمونے پنے بھیجے گئے ہیں۔ جن کی رپورٹ کاانتظار ہے ۔انہوں نے آگرہ کے لوگوں سے پریشان نہ ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آگرہ میں 25 ٹیمیں تعینات کی ہیں جو اپنے کام پوری مستعدی کے ساتھ کررہی ہیں۔وہیں آگرہ کے سی ایم او نے بتایا کہ جس کنبے کے افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اس کے ساتھ رہنے والے دوسرے شخص کو بھی احتیاط کے طور پر آئیسو لیشن میں رکھا گیا ہے ۔اترپردیش میں ائیر پورٹ اور ریلوے اسٹیشن پر مستعدی بڑھا دی گئی ہے ۔ یہاں ایمبولنس و میڈیکل ٹیم کے اراکین تعینات کردئیے گئے ہیں۔ جانچ ٹیم پوری سنجیدگی کے ساتھ نگرانی کررہی ہے ۔ اس کو لے کر آنے اور جانے والوں پر نظر رکھی جارہی ہے ۔ ریاست کی سرحدوں پر بھی چوکسی بڑھا دی گئی ہے ۔ سبھی ائیرپورٹ پر اسکینگ مشین لگا دی گئی ہے اور احاطے میں کام کرنے والے ملازمین کو لازمی طور سے ماسک لگانے کا کہا گیا ہے ۔