آگرہ میں خاتون ڈاکٹر کا گھر میں گھس کر قتل

   

آگرہ: یوپی کے شہر آگرہ میں ایک خاتون ڈاکٹر کا دن دہاڑے گھر میں گھس کر چاقو مار کر قتل کر دیا گیا۔ جمعہ کے روز پیش آنے والے اس واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ الزام ہے کہ ایک شخص سیٹ ٹاپ باکس ریچارج کرنے کے بہانے گھر میں گھسا اور واردات کو انجام دیا۔ ملزم نے ڈنٹسٹ ڈاکٹر نشا سنگھل پر چاکو سے حملہ کیا اور ان کا گلا کاٹ دیا۔ جس وقت یہ واردات ہوئی نشا سنگھل کے دونوں بچے دوسرے کمرے میں موجود تھے۔