آگرہ ۔ لکھنؤ ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، 14 ہلاک

,

   

فیروزآباد 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) آگرہ ۔ لکھنؤ ایکسپریس وے پر آج ایک دلخراش حادثہ پیش آیا جس میں 14 افراد ہلاک اور دیگر 31 زخمی ہوگئے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس اچنتدرا پٹیل نے بتایا کہ یہ حادثہ چہارشنبہ کی رات اُس وقت پیش آیا جب ٹھہری ہوئی ٹرک سے بس ٹکرا گئی۔ ڈبل ڈیکر بس دہلی سے موتی ہاری (شمالی بہار) جارہی تھی۔ بس میں تقریباً 50 افراد سوار تھے۔ حادثہ میں ٹرک ڈرائیور سمیت 14 افراد کی موت واقع ہوگئی۔ مہلوکین میں بیشتر کا تعلق بہار سے ہے جبکہ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جنھیں اٹاوہ ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ ٹرک کے کلینر نے بتایا کہ وہ ٹرک کا ٹائر تبدیل کررہا تھا کہ تیز رفتار بس پیچھے سے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ چیف منسٹر یوپی نے زخمیوں کے بہتر علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اِس حادثہ میں افسوس کا اظہار کیا اور مہلوکین کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا۔