آگسٹا ویسٹ لینڈ کیس میں کمل ناتھ کے بھانجہ کو ضمانت

   

نئی دہلی 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آگسٹا ویسٹ لینڈ وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر اسکام سے متعلق رقمی ہیر پھیر کے ایک مقدمہ کے ضمن میں مقامی عدالت نے مدھیہ پردیش کے چیف منسٹر کمل ناتھ کے بھانجہ راتول پوری کو 29 جولائی تک ضمانت قبل از گرفتاری دی ہے۔ تاہم عدالت نے اُنھیں ہفتہ کو 5 بجے شام انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے دفتر پر حاضری کی ہدایت کی۔ جب اس تحقیقاتی ادارہ نے عدالت سے اس ضمن میں درخواست کی تھی۔