آگ سے متاثرہ علاقوں کی عنقریب بحالی :موریسن

   

سڈنی۔6جنوری (سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ وہ جنگلانی آگ سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے ہر ممکن طریقہ اپنائیں گے۔ انہوں نے بحالی کے لیے پہلے سے مختص رقم میں اضافی تقریباً ڈیڑھ بلین امریکی ڈالر مختص کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مزید رقوم درکار ہوئیں تو وہ بھی فراہم کی جائیں گی۔ آسٹریلوی جنگلاتی آگ سے اب تک دو درجن انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ تقریباً 2,000 مکانات اور لاکھوں ایکڑ رقبہ جل کر راکھ ہو چکا ہے۔ پیر 6 جنوری کو ہونے والی ہلکی بارش اور درجہ حرارت گرنے سے مختلف علاقوں میں آگ بجھانے والے فائر فائٹرز اور رضاکاروں کو راحت ملی ہے۔ کئی علاقوں میں آگ بدستور لگی ہوئی ہے