نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے ہندوستان کے روایتی طبی طریقے آیوروید کے فروغ دینے کے لئے وزارت آیوش کے ذریعہ کئی قدم اٹھائے ہیں اور اسی کا نتیجہ ہے کہ اس میں اب اسٹارٹ اپ بھی شروع ہوگیا ہے ۔مسٹر مودی نے ریڈیو پر نشر اپنے ماہانہ پروگرام ‘من کی بات’ کی 86ویں کڑی میں اتوار کو کہا کہ ان کی حکومت نے پچھلے سات برسوں میں ملک میں آیوروید کی تشہیر پر ابہت توجہ دی گئی ہے ۔آیوش کی وزارت کی تشکیل سے طب اور صحت سے وابستہ ہمارے روایتی طریقوں کو مقبول بنانے کے عزم کو اور مضبوطی ملی ہے اور انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ پچھلے کچھ وقت میں آیوروید کے شعبہ میں بھی کئی نئے اسٹارٹ اپ بھی سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی مہینے کے شروع میں آیوش اسٹارٹ اپ چیلنج شروع ہوا جس ہدف اس شعبہ میں کام کرنے والے اسٹارٹ اپ کی پہچان کرکے انہیں مدد کرنا ہے ۔اس شعبہ میں کام کرنے والے نوجوانوں سے انہوں نے اپیل کی کہ وہ اس چیلنج میں ضرور حصہ لیں۔
