اٹاری پر 542 کیلو گرام ہیروئین ضبط

   

امرتسر 30 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) اب تک کی سب سے بڑی کارروائی میں کسٹمس محکمہ نے 532 کیلوگرام مشتبہ ہیروئین ضبط کرلی جس کی مالیت 2,700 کروڑ روپئے بتائی گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ ہیروئین ایک ٹرک کے ذریعہ تجارتی راستہ سے اٹاری سرحد پر منتقل کی جا رہی تھی ۔ عہدیداروں نے آج یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ ہیروئین اور 52 کیلوگرام مشتبہ مکسڈ منشیات ٹرک میں نمک کے تھیلوں میں چھپا کر منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی ۔ کہا گیا ہے ک یہ ٹرک پاکستان سے انٹیگریٹیڈ چیک پوسٹ سے اٹاری سرحد پہونچا تھا ۔ کسٹمس (انسداد ) کمشنر دیپک کمار گپتا نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی منظم ڈرگ اسمگلنگ ریاکٹ کو بے نقاب کرنے میں یہ بہت بڑی کامیابی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جملہ 532 کیلوگرام مشتبہ ہیروئین اور 52 کیلوگرام مکسڈ منشیات کو ضبط کیا گیا ہے ۔ یہ ہندوستانی کسٹمز کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی ضبطی ہے ۔