اٹاوہ:سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک

   

Ferty9 Clinic

اٹاوہ12 مارچ(سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے چوبیا علاقے میں آگرہ۔لکھنؤ ایکسپریس وے پر کار اور ٹرالے میں ہوئی ٹکر میں ایک ہی کنبے کے چار افراد کی موت ہوگئی۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آکاش تومر نے جمعرات کو بتایا کہ علاقے میں چینل نمبر۔118 پر گذشتہ رات ایک لگژری کار ایکسپریس وے پر جارہے ٹرالے میں پیچھے سے ٹکرا گئی ۔اس حادثے میں کار سوار چار افراد کی موت ہوگئی جبکہ ڈرائیور شدید طور سے زخمی ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ مغربی بنگال میں ایسٹ مدنا پور کے سالگیریا کے رہنے والے کانت میتھنی بیوی کوتا میتھی اور اپنی بیٹی اننیا میتھی اور داما ارجیت وشواس کے ساتھ لکھنؤ سے گڑ گاؤں جارہے تھے ۔ کار اناؤ کے باگھی پور باشندہ دیپک کمار چلارہا تھا۔کار اٹاوہ ضلع کے چوبیا علاقے کے تحت چینل نمبر 118 کے نزدیک پہنچی تھی کہ آگے جارہے ٹرک کے ٹرالے میں پیچھے سے ٹکر مار دی جس سے سوار سبھی افراد شدید طور سے زخمی ہوکر اسے میں پھنس گئے ۔