اٹاوہ: اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے سیفئی علاقے میں ایک پلاٹ کی بنیاد کی کھدائی کے وقت تقریبا سوا سو سال پرانے برٹش دورے کے چاندی اور تانبے کے 44سکے ملے ہیں۔سیفئی کے ایس ڈی ایم این رام نے آج یہاں بتایا کہ سیفئی علاقے کے بھڈروا باشندہ ونے کمار کل اپنے پلاٹ کی بنیاد کی کھدائی کروا رہے تھے ۔ تقریبا دو فٹ گہرا گڑھا کھودتے وقت ایک مٹی کا مٹکا نکلا۔ اس میں تین تانبے اور 41چاندی کے سکے ملے ہیں جس کی جانکاری گاؤں کے لوگوں نے دی۔