اٹاوہ میں پٹری ٹوٹنے سے ریلوں کی آمدورفت متاثر

   

اٹاوہ: 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک کی کافی مشغول ریلوے روٹس میں سے ایک دہلی۔ہاوڑہ روٹ پر اترپردیش کے ضلع اٹاوہ میں بھرتھنا ریلوے اسٹیشن کے نزدیک پٹری ٹوٹنے سے بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا۔بھرتنا اسٹیشن کے انسپکٹر ایم پی سنگھ نے آج بتایا کہ لائن کے ٹوٹ جانے کی وجہ سے تقریبا سوا گھنٹے تک ریل کی آمد ورفت متأثر رہی ۔ پٹری کی مرمت کے بعد فی الحال ٹرینوں کو دھیمی رفتار سے گذارا جارہا ہے۔