اٹلانٹا ۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اٹلانٹا پولیس نے شہر کے ایک مشہور پارک کے قریب مسلح مشتبہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ شہر کے بیڈمنٹ پارک کے قریب فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا جس میں دو آفیسرس کو بھی معمولی زخم آئے۔ ایک اطلاع پر پولیس پارک کے قریب پہنچی جہاں ایک شخص فائرنگ کررہا تھا۔ انتباہ دینے پر اس نے پولیس آفیسر پر فائرنگ کردی۔ حکام نے جوابی فائرنگ کی اور مشتبہ شخص کو ہلاک کردیا۔ بعد میں دوسرے پولیس آفیسر کے پیر میں تکلیف ہوئی جس کو گولی لگی تھی۔