اٹلی، خواتین کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ڈاکٹر گرفتار

   

روم ۔ اٹلی میں گائناکولوجسٹ کا روپ دھار کر خواتین کو آن لائن چیک اپ پر آمادہ کرنے اور پھر اُن کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے جنسی درندے کو گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی میں پولیس نے ایک 40سالہ جنسی درندے کو گرفتار کیا ہے جو زوم پر خواتین کو چیک اپ کے بہانے بلا کر اْن کی نازیبا ویڈیوز بنایا کرتا تھا۔جعلی ڈاکٹر نے کسی طرح اْن خواتین کا ڈیٹا حاصل کیا جنھوں نے حال ہی میں مختلف اسپتالوں میں ویجائنل چیک اپ کرایا ہو۔ مذکورہ شخص ایسی خواتین کو فون کرکے ڈراتا کہ آپ کو ایک نئے قسم کے انفیکشن ہونے کا خدشہ ہے۔نام نہاد گائناکولوجسٹ اپنی باتوں سے خواتین کو آن لائن چیک اپ پر آمادہ کرلیتا تھا۔