اٹلی اور آسٹریا میں لاک ڈاؤن، سڈنی میں مزید پابندیاں

   

یوروپ میں کورونا وائرس کا قہر جاری‘کرسمس تقاریب بھی متاثر

ویانا: آسٹریا میں لاک ڈاؤن کا دورانیہ18 جنوری تک بڑھا دیا گیا جب کہ ریسٹورنٹ اورہوٹل24 جنوری تک بندرہیں گے۔ آسٹریلیاکے شہرسڈنی کیساحلی علاقوں میں آج سے23دسمبر تک لاک ڈاؤن برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے سڈنی میں کل مزید پابندیاں لگائے جانیکاامکان ہے۔اٹلی میں کرسمس اور نئے سال کے موقع پر لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔اٹلی میں غیرضروری دکانیں 24سے27دسمبراور31دسمبرسے3جنوری تک بندرہیں گی۔اطالوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اٹلی میں ریسٹورنٹس،بارزکوتقریباً645ملین یورومعاوضہ ادا کرنیکی پیشکش کریں گے۔ادھر امریکہ میں کوروناکیسزکی تعداد 1کروڑ74لاکھ16 ہزار108 ہوگئی جب کہ کورونا سے اموات کی تعداد3لاکھ13ہزار35ہوگئی۔برطانیہ میں کوروناسے مزید 490 افراد ہلاک اور 28 ہزار500 کیسزرپورٹ ہوئے۔ ہندوستان میں کورونا کیسزکی تعدادایک کروڑ سے تجاوزکرگئی۔ ہندوستان میں کوروناسے اموات کی تعداد 1 لاکھ 45ہزار136ہوگئی۔ گذشتہ 24گھنٹوں میں کوروناکے25ہزار153کیسزرپورٹ ہوئے۔