غزہ ۔ 26 جون (ایجنسیز) غزہ میں اسرائیلی جنگ کے خلاف احتجاجاً اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اٹلی کی ایک سوپر مارکٹ چین نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی مصنوعات کی فروخت کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ اب اسرائیلی مصنوعات اپنے اسٹورز پر فروخت نہیں کرتی۔اس سوپر مارکٹ چین کا منگل کے روز یہ اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ اس لیے بھی ہے کہ غزہ میں ناکہ بندی کر کے خوراک تک فلسطینیوں کی رسائی روک کے خوراک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ اٹلی کی کسی بھی بڑی سوپر مارکٹ چین کی طرف سے یہ پہلا موقع ہے کہ اس نے اسرائیل کی جنگ کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں بائیکاٹ کا یہ اعلان کیا ہے۔واضح رہے’ کوپ ایلینزا ‘ اٹلی کی بہت بڑی خوردہ فروش چین ہے۔ اس کے پورے اٹلی میں 350 اسٹور ہیں۔ اس کے یہ اسٹورز اٹلی کے آٹھ ریجنوں میں قائم ہیں۔اس بائیکاٹ کے اعلان کا مطلب ہوگا کہ اب اس سوپر مارکٹ چین کی پورے ملک میں پھیلے اسٹورز اسرائیلی مونگ پھلی، تاہینی ساس اور سوڈا سٹریم کاربونیٹڈ مشروبات میکر کو اپنے اسٹورز کے شیلف پر نہیں رکھے گا بلکہ پہلے سے موجود اسرائیلی آئٹمز کو بھی ہر جگہ موجود شیلفوں سے ہٹا دے گا۔اٹلی کے شمال سے جنوب تک سینکڑوں اسٹورز کی مالک یا ریگولیٹر ہونے کے ناطے اس سوپرمارکیٹ چین کا اسرائیلی بائیکاٹ سے متعلق اپنے بیان میں کہنا ہے کہ علاوہ ازیں اس سوپر مارکٹس نے غزہ کے لوگوں کی حمایت کے طور پر فلسطینیوں کی حمایت کرنے والی کمپنی کا تیار کردہ کولا فزی ڈرنک فروخت کرنا شروع کر دیا ہے۔