اٹلی سے بیٹی کی وطن واپسی کیلئے کرناٹک کے وزیر کی درخواست

   

٭ کرناٹک کے وزیر جنگلا ت آنند سنگھ نے اٹلی کے دارالحکومت روم میں دیگر 90 طلباء کے ساتھ پھنسی ہوئی اپنی بیٹی کو وطن واپس لانے کے لئے ریاستی حکومت سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ وہ لوگ ایرپورٹ سے باہر آنے کے موقف میں نہیں ہیں کیونکہ عہدیدار کورونا وائرس ٹسٹ کے بغیر انہیں جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں ۔ آنند سنگھ نے بتایا کہ سفارت خانہ کی جانب سے بھی طلباء کو غذا اور دوسری سہولتیں نہیں دی جارہی ہے۔