اٹلی: مہاجرین دوست سابق میئر کو 13 برس قید کی سزا

   

روم : یورپ بھر میں مہاجرین کی مدد کرنے کی وجہ سے جانے جانے والے سابق اطالوی میئر ڈومنک لوکانو کو 13 برس اور 2ماہ کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اطالوی عدالت نے ریاچے شہر کے سابق میئر کو غبن اور اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرنے کے سلسلے میں مجرم قرار دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 63 سالہ لوکانو نے جعلی شادیوں کی مبینہ طور پر منظوری دی اور ٹینڈر کے بغیر ٹھیکے دیے تھے۔ اپنے دور اقتدار میں لوکانو نے 1800 رہائشیوں پر مبنی ایک گاؤں میں 450 تارکین وطن افراد کو پناہ فراہم کی تھی۔ ان کو ’ریاچے ماڈل‘ نامی اقدام کے لیے کئی اعزازات سے بھی نوازا گیا تھا۔