روم :یوروپی ملک میں اٹلی میں کورونا وبا کی نئی لہر کے پھیلنے کے پیش نظر حکام نے پیر سے دکانیں ، ریسٹورنٹس اور اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔وزیر اعظم اٹلی ماریو ڈریگی نے یہ اعلان جمعہ کو کورونا کی نئی لہر کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کیا۔ایسٹر پر 3 تا5 اپریل ملک میں لاک ڈاؤن ہوگا۔ ایک سال قبل اٹلی میں پہلی بار کورونا کی وباء پھیلنے کی وجہ سے ملک گیر لاک ڈاون نافذ کردیا گیا تھا۔