روم : اٹلی کے شہر روم میں برازیلی صدر کی اپنے حامیوں سے ملاقات کے دوران ان کے کے محافظوں نے وہاں موجود صحافیوں پر حملہ کر دیا۔ صحافیوں کا کہنا ہے کہ وہ بولسونارو کے خلاف محکمہ پولیس میں شکایت درج کرائیں گے۔ برازیل میں کورونا وائرس کے بحران کو اچھی طرح سے نہ سنبھالنے کے باعث صدربولسونارو پر شدید نکتہ چینی ہوتی رہی ہے اور بعض حلقوں نے تو ان کے رویے کو نسل کشی کے مترادف قرار دیا ہے۔ بات چیت کے دوران ایک صحافی لیونارڈو مونٹیرو نے صدر سے سوال کیا کہ وہ اتوار کے روز جی 20 کے اہم اجلاس میں شریک کیوں نہیں ہوئے تو ان کے محافظوں نے مارپیٹ شروع کردی۔