روم:اطالوی میڈیکل ایجنسی نے کہا کہ اس نے جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دی ہے ۔ایجنسی نے جمعہ کے روز کہا‘‘یوروپین میڈیکل ایجنسی (ای ایم اے ) کی ہدایت کے مطابق اے آئی ایف نے جانسن اینڈ جانسن ویکسین کو 18 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو کووڈ – 19 سے محفوظ رکھنے کیلئے اس ویکسین کے استعمال کی اجازت دی ہے۔ جبکہ قبل ازیں جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین کو لے کر شبہات کا اظہار کیا جارہا تھا۔‘‘